پرولیا،30/دسمبر(ایس او نیوز/ایجنسی) شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کو ملک مخالف بتانے کی کوشش کرنے کے لئے بی جے پی حکومت پرمغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے جم کر نشانہ لگایا ہے-ممتا بنرجی نے پیر کو سیاسی جماعتوں اور شہری ادارے گروپوں سے ملک بھر میں بی جے پی کے خلاف ہاتھ ملانے اور اس کوالگ تھلگ کرنے کی درخواست کی-ممتا بنرجی نے کہاہے کہ بی جے پی ملک کے جائز شہریوں کی شہریت چھیننے کی کوشش کر رہی ہے-انہوں نے کہا کہ وہ قومی آبادی رجسٹر (این پی آر)ہونے نہیں دیں گی جسے پہلے ہی ان کی حکومت نے روک رکھا ہے-ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے سربراہ نے پرولیاشہر میں احتجاج شروع کرنے سے پہلے کہاکہ بی جے پی جائز شہریوں کی شہریت چھیننے کا منصوبہ بنا رہی ہے-میں سب سے بی جے پی کے خلاف ہاتھ ملانے اور ہر جگہ اس کوالگ تھلگ کرنے کی اپیل کرتی ہوں - وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہاہے کہ جوبھی پرامن مظاہرہ کر رہا ہے اسے ملک مخالف بتایا جا رہا ہے-انہوں نے کہاکہ جب تک سی اے اے اوراین آر سی کو واپس نہیں لے لیا جاتا تب تک میں اپنا احتجاج ختم نہیں کروں گی-